بن عینیہ نے عبدالملک بن نوفل سے انھوں نے ابن عطامزنی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ایک چھوٹاسالشکر(کسی طرف)بھیجاتو آپ نے اس کے آدمیوں سے یہ وصیت کی کہ جب تم لوگ مسجد دیکھناتو(وہاں)کسی کو قتل نہ کرنا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے مگردونوں نے کہاہے کہ سند میں یہ غلطی ہے صحیح یہ ہے کہ ابن عصام مزنی نے عصام مزنی سے روایت کی ہے ان کا ذکرپہلے ہوچکاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)