ابن عبدشمالی ان کی (روایت کردہ)حدیث یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایااگرمیں اس بات پرقسم کھالوں تووہ بہت سچی ہوگی کہ میری امت سے پہلے جو لوگ جنت میں داخل ہوں گے وہ پورے بیس بھی نہ ہوں گے منجملہ ان کے ابراہیم اوراسمعیل اوراسحاق اوریعقوب اور بارہ اسباط اور موسیٰ اور عیسیٰ اورمریم بنت عمران علیہم السلام ہوں گے ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اوربیان کیاہے کہ میں نے یعقوب بن سفیان کی تاریخ میں اسی طرح پایاہے اورصحیح عبداللہ بن عبد ہے ہم ان کا ذکرکرچکے ہیں۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)