بن ساعدہ انصاری ہیں انشاء اللہ تعالیٰ ان کانسب ان کے والد کے تذکرے میں بیان کیاجائےگاابن ابی داؤد نےکہاہے کہ یہ درخت کے نیچے بیعت الرضوان میں شریک تھے اور اس کے بعد تمام مشاہد میں شریک رہے عبدالرحمن بن سالم بن عبدالرحمن بن عتبہ بن عویم بن ساعدہ نے اپنے والد سےانھوں نے اپنے داداعتبہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اللہ تعالیٰ نے میرے لئے(جو)اصحاب بنائے ہیں انکوتمام عالم سے)منتخب کرکے تجویزکیاہے اوران صحابہ کومیراانصاراوروزیربنادیاہے جس شخص نے ان کوبراکہااس پر اللہ اورتمام فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)