۔ان کو ابن شاہین نے بیان کرکے کہاہے کہ اگرابن عائذہیں (توخیر)ورنہ یہ ابن عبدہیں کیوں کہ حدیثیں دونوں کی روایت کردہ ایک ہیں خالدبن معدان نے عتبہ بن عائذسے روایت کی ہے ۔اوراسی طرح ابن عائذ ہی بیان کیاہے یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اورکہتے تھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جس شخص نے فجراورعشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھی اس کوحج اورعمرہ کرنے والے کاثواب ملے گا۔اس کوابوعامر الہانی نے ابوامامہ اورعتبہ بن عبید سے روایتک کیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)