اسلمی ہیں۔شام میں رہتے تھے ان سے علی بن رباح اور خالد بن معدان نے روایت کی ہے ہم کو یحییٰ بن محمود نے اپنی سند کو ابوبکربن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاًخبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابن مصفی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے بقیہ نےمسلمہ بن علی سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے سعید بن ابی ایوب نے حارث بن یزید حضرمی سے انھوں نے علی بن رباح سے نقل کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے تھے میں نے عتبہ بن ندرصحابی کو کہتےہوئے سنا کہ ایک دن ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرتھےآپ نے سورۂ طسم ۱؎پڑھی یہاں تک کہ حضرت موسیٰ کےبیان تک پہنچے (پھر)فرمایا کہ موسیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ جمیع الانبیاء وسلم نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت اورپیٹ بھرنے کے واسطے آٹھ برس مزدوری کی تھی یافرمایاکہ دس برس اس کوابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیاہے۔ ابوعمرنے کہاکہ عتبہ بن ندرعتبہ بن عبدسلمی ہیں صحابی تھےان کا نام عتلہ تھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام کو بدل کر عتبہ رکھامحمد بن قاسم طائی نے یحییٰ بن عتبہ بن عبدسے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھاکہ تمھارانام کیاہےمیں نے عرض کیاعتلہ آپ نے فرمایا(عتلہ نہیں بلکہ) عتبہ(تمھارانام ہے)بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا نام نشبہ تھاآپ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایاکہ تم عتبہ ہوابوعمرنے کہاہے کہ عتبہ بن عبدرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خیبرمیں شریک تھے ان کی کنیت ابوالولید تھی بعہدولید بن عبدالملک ۸۷ھ ہجری میں ان کی وفات ہوئی تھی اور ان کی عمرچورانوے سال کی تھی۔اہل شام میں ان کا شمارتھا۔ان سے اہل شام کے تابعین کی ایک جماعت نے روایت کیاہے ان میں سے خالدبن معدان اورعبدالرحمٰن بن عمرو سلمی اور کثیربن مرواورراشدبن سعداورابوعامرالہانی اورعلی بن رباح ہیں واقدی نے کہاہےکہ عتبہ بن عبدکی وفات ان تمام اصحاب نبی کے بعدہوئی تھی جوشام میں رہتے تھے ابوعمرنے (یہ بھی)کہاہےکہ بعض لوگوں نے کہاہے کہ عتبہ بن ندرعتبہ بن عبدکے سوا دوسرے شخص ہیں مگریہ صحیح نہیں ہے صحیح وہی ہے جس کو ہم نےذکرکیاہے(ہاں)ان دونوں کے سلمی ہونے میں کسی نے اختلاف نہیں کیا۔خالد بن معدان نے ان دونوں سے روایت کی ہے۔ابو حاتم رازی نے کہاہے کہ عتبہ بن ندرشامی ہیں ان سے خالد بن معدان نے ان دونوں سے روایت کی ہے ابوحاتم رازی نے کہاہے کہ عتبہ بن ندرشامی ہیں ان سے خالد بن معدان اور علی بن رباح نے روایت کی ہے اوردوسرے باب میں انھوں نے ان کو عتبہ بن عبدسلمی ابوالولید شامی بیان کیا ہے ان سے خالد بن معدان اورعبدالرحمن بن عمروسلمی نے روایت کی ہے اورعبدالرحمن بن ابی حاتم نے کہاہے کہ ان سے کثیربن مرہ اورلقمان بن عامراورراشد بن سعداورابوعامرالہانی اورعبداللہ بن عائذاورحبیب بن عبیداورشرحبیل بن شفعہ اور عبدالرحمن بن ابی عوف اور ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے یہ سب انھوں نے عتبہ بن عبدکے نام میں ذکرکیاہےاورانھوں نے عتبہ بن ندرکے نام میں سوائے دوراویوں کے جنھوں نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ خالدبن معدان اورعلی بن رباح ہیں اورکسی کو نہیں ذکرکیااوراس میں (بھی)کلام ہے اس لیے کہ میرے نزدیک صحیح وہی ہے جو میں نے ذکرکیاہےیہ تمام قول ابوعمروکا ہے وہ اس طرف مائل ہیں کہ ابن ندراورابن عبد دونوں ایک ہی شخص ہیں واللہ اعلم۔
۱؎سورہ طسم سے یہاں پر سورۃ الشعراء امن خلق مرادہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)