قرطی ہیں انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا اورآپ سے حدیث بھی سنی تھی یہ کوفہ میں فروکش تھے ان کا نسب مشہورنہیں ہے ان سے مجاہد اورعبدالملک بن عمیر نےروایت کی ہے ہم کوعبدالوہاب بن ابی منصور نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوغالب ماوردی نے اپنی سند کوسلیمان بن اشعث تک منادلتہً پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سفیان نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبدالملک بن عمیر نےبیان کیا وہ کہتےتھے مجھ سے عطیہ قرظی نے بیان کیا وہ کہتے تھے کہ قیدیان قریظہ میں سے میں بھی تھاپس لوگ دیکھے جاتےتھےجس کے زیر ناف بال نکل آئےتھے وہ قتل کردیاجاتاتھا۔اورجس کے نہ نکلے تھے وہ قتل نہیں کیاجاتاتھااور میں ان میں سے تھاجن کے بال نہیں تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)