بن ہشیربن حارث بن امیہ بن معاویہ بن مالک ان کوابن ہشام نے بیان کیاہے ان سے ان کے بیٹے جابرنے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ایک غیرت وہ ہے کہ اس کواللہ پسندکرتاہےاورایک غیرت وہ ہے جس کواللہ نا پسند کرتاہے اور ایک تکبروہ ہے جس کو اللہ پسندکرتاہے اورایک تکبروہ ہے جس کواللہ ناپسند کرتاہے پس وہ غیرت کہ جس کو اللہ تعالیٰ پسندکرتاہے وہ غیرت کہ جومقام شک میں ہوتی ہے اور وہ غیرت کہ جس کو اللہ ناپسند کرتاہے وہ ہے جوغیرشک میں ہوتی ہےاوروہ تکبرجس کواللہ پسندکرتاہے وہ ہے کہ انسان لڑائی کے وقت بطورجزکے کرتاہے اور وہ تکبرجس کواللہ تعالیٰ ناپسند کرتاہے وہ تکبر ہےجوناحق فسق وفجور میں ہوتاہے اس کو بہت لوگوں نے جابربن عتیک سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے روایت کیاہے اور یہ بہت صحیح ہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)