اوربعض لوگ کہتےہیں ابن عبدالحارث بن عوف بن حشیش بن ہلال بن حارث بن رزاح بن کلفہ بن عمروبن لوی بن دہرابن معاویہ بن اسلم بن احمس بن غوث بن انماربجلی ۔احمسی۔ کنیت ان کی ابوحازم تھی قیس بن ابی حازم کے والد ہیں ۔اوربعض لوگوں نے یہ بھی بیان کیاہے کہ ان کانام عبدعوف ہے۔ہم ان کو تذکرہ کنیت کے باب میں انشاء اللہ تعالیٰ کریں گے۔ہمیں عبداللہ بن احمد خطیب نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے شعبہ نے اسماعیل بن ابی خالد سے انھوں نے قیس ابن ابی حازم سے روایت کرکےبیان کیاکہ وہ کہتے تھےرسول خداصلی اللہ علیہ وسلم (ایک روز)خطبہ پڑھ رہے تھےآپ نے میرے والد کو دیکھاکہ دھوپ میں ہیں تواشارہ سے فرمایاکہ سایہ میں آجاؤ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)