ہ۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کازمانہ پایاتھا۔ان سے شعبی نے روایت کی ہے۔یہ شام میں رہتےتھے۔حصین بن عبدالرحمن نے شعبی سے انھوں نے عوف بن حضیرہ سےجو اہل شام میں سے ایک شخص تھےروایت کی ہے کہ جمعہ کی وہ ساعت جس میں دعاقبول ہوتیہے اس وقت سے شروع ہوتی ہےجب امام خطبہ پڑھنے کے لیے نکلتاہے اورنمازکے ختم ہوتے ہی یہ ساعت خرم ہوجاتی ہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔اورابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ بطور استدراک کے لکھاہے حالاں کی استدراک بے وجہ ہے ابن مندہ سے ان کا تذکرہ متروک نہیں ہوا۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)