بن معبد بن زرارہ بن عبدس بن زیدبن عبداللہ بن دارم بن مالک بن زید مناہ بن تمیم۔ تمیمی دارمی۔ان کا شماربصرہ کے اعراب میں ہے۔اپنے والد کے ہمراہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضرہوئےتھے ۔محمودبن زید بن قیس بن عوف بن قعقاع نے اپنے والد سے انھوں نے ان کےداداعوف سےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میرے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گئے تھےاورمیں بہت کم سن تھااپنے والد کے ہمراہ تھاحضرت نے ہرشخص کودودو چادریں دلوائیں اور مجھے ایک چادردلوائی جب ہم وہاں سے لوٹ کرآئے تو ہم میں سےشخص نے ایک ایک چادر اپنی بیچ ڈالی(چنانچہ ایک چادرمیں نے بھی مول لے لی)پھرمیں دوچادریں پہنے ہوئےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیاآپ نے پوچھاکہ یہ دوسری چادر تم کو کہاں سے ملی میں نے عرض کیاکہ فلاں شخص سے میں نے خریدی آپ نے فرمایاتمھیں اس کے مستحق تھے اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی چیزضائع کردی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)