بن جاریہ بن ساعدہ بن خزیمہ بن نصربن قعین بن حارث بن ثعلبہ بن دودان بن اسد بن خزیمہ ملقب بہ ذوالخیار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھےاورمقام رقہ میں فروکش تھےان کی اولاد نہیں تھی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابونعیم نے بیان کیاہے کہ بعض متاخرین نے ان کا تذکرہ علی بن احمد حرانی سے انھوں نے محمود ابن محمد اویب سے نقل کیاہے اوراس سے زیادہ ان کا کچھ حال نہیں بیان کیا۔ابوعروبہ نے اورابوعلی بن سعید نے تاریخ جزریین میں ان کاتذکرہ نہیں کیا۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)