ابن مولہ تمیمی عنبری قبیلہ بنی عنبر بن عمرو بن تمیم سے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ ان کا شمار بصرہ والوں میں ہے۔ ان کی حدیث منقدین حصین بن حجوان بن اوفی بن مولہ نے اپنے والد سے انوں نے انکے دادا سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے پاس گیا تو آپ نے مجھے کچھ بکریاں دیں اور آپنے مجھے شرط کر لی کہ سب سے پہلے میں ان کا دودھ مسافر کو پلائوں اور سادہ کو اور ہم میں سے ایک اور شخص کو ایک کنواں دیا جو ایک جنگل میں تھا اور ایاس بن قتادہ عنبری کو موضع جابیہ دیا جو یمامہ کے قریب تھا ہم سب لوگ ایک ساتھ آپ کے حضور میں گئے تھے آپ نے ہم سبکے لئے یہ معافیاں ایک چمڑے پر لکھوا دی تھیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)