صحری۔ کنیت ان کی ابو الجعد ہے اور یہ کنیت ہی کے ساتھ مشہور ہیں۔ قاضی ابو احمد نے ان کانام اسی طرح بتایا ہے۔ اور انھوں نے کہا ہے کہ میں نے ان کا نام صرف علی بن سعید عسکری کی کتاب میں دیکھا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کا نام عمرو ہے۔ چنانچہ ان کا ذکر عمرو کے بیان میں بھی انشاء اللہ ہوگا۔ اور عبیدہ بن سفیان حضرمی سے روایت ہے انھوں نے ابو الجعد ضمری سے روایت کی اور (کہا ہے کہ) ابو الجمعد ضعری صحابی تھے وہ کہتے تھے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایاجو شخصتین جمعہ بغیر عذر کے ترک کر دے اللہ اس کے دل پر مہر کر دیتا ہے۔ یہ حدیث محمد بن عمر سے اور عبیدہ سے مشہور ہے اور اس حدیث کو صالح بن کیسان نے عبیدہ بن سفیان سے روایت کیا ہے ور انھوں نے کہا ہے کہ عمرو بن امیہ ضحری سے یہ حدیث مروی ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)