ابن عید انصاری۔ انکا نسب نہیں بیانکیا گیا۔ ابو الزبیر نے سعید بن اوس انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے ہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا عیدکے دن فرشتے راستوں پر کھڑے ہو کر پکارتے ہیں کہ اے مسلمانو اپنے بزرگ پروردگار کے پاس جائو جو نیکی کے ساتھ احسان کرتا ہے اور اس پر بڑا ثواب دیتا ہے تمہیں رات کو عبادت کا کم دیا گیا تھا چنانچہ تم نے کی اور تمہیں دن کو روزے کا حکمدی گیا تھا چنانچہ تم نے روزہ رکھا اور اپنے پروردگر بزرگ برتر کی تم نے اطاعت کی لہذا ابتم اپنے انعام لو پھر جب لوگ نماز پڑھ چکتے ہیں تو ایک منادی ندا کرتا ہے کہ آگاہ ہو جائو تمہارے پروردگار بزرگ برتر نے تمہیں بخش دیا پس اب ہدیت یافتہ ہو کر اپنے مکانوںکو لوٹ جائو یہ انعام کا دن ہے۔ آسمان میں عید کے دن کا نام انعام کا دن ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)