ابن عرابہ انصاری۔ نافع نے حضرت ابن عمر سے روایت کی ہے کہ جنگ احد میں جب حضرت ابن عمر رسول خدا ﷺ کے سامنے پیش کئے
گئے تو نبی ﷺ نے بوجہ کم سن ہونے کے ان کو واپس کر دیا اور انھیں کے مراہ زید بن ثابت کو اور اوس بن عرابہ کو اور رافع بن خدیج کو بھی واپس کر دیا تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور ابو عمر نے ان کو عرابہ بن اوس بن قیطی لکھاہے اور کہا ہے کہ انھیں نبی ﷺ نے جنگ احد میں کم سن ہونے کے سبب سے واپس کر دیا تھا اور یہی صحیح ہے عرابہ کے بیان میں انشاء اللہ تعالی اس کا ذکر ہوگا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)