ابن عوف ثقفی۔ طائف میں سکونت اختیار کی تھی اور وفد کے ساتھ رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے سن۵۹ھ میں وفات پائی۔ یہ محمد بن سعد کاتب واقدی کا قول ہے سی کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے نقل کیا ہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ اوس بیٹے ہیں حذیفہ کے انھوں نے ان کو ان کے دادا کی طرف منسوب کر دیا ہے سابق میں اس پر بحث ہوچکی ہے۔ اور ابو عمر نے کہا ہے ہ اوس ابن حذیفہ ثقفی قبیلہ ثقیف کے اسلام کی خبر لے کر عبد یا لیل کے ستھ نبی ﷺ کے حضور ین حاضر ہوئے تھے اور خود بھی مسلامن ہوگئے اور قبیلہ ثقیف کے تمام لوگ مسلمان ہوگئے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)