ابن اعور بن جوش بن عمرو بن مسعود۔ ان کو بخاری نے ذکر یا ہے اور ان کا ذکر ذووواے ناموں میں آئے گا۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ یہ جوشن بن عمرو بن مسعود کے بیٹے ہیں مگر یہ نسب صحیح نہیں ہے۔ ابو عمر نے ان کا تذکرہ ردیف
ذال میں زی الجوشن کے بیان میں کیا ہے۔ لقب ان کا ذوالجوش ہے اور نام ان کا اوس بن اعور بن عمرو بن معاویہ ہے اور معاویہ کا مشہور نام صنباب بن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ ہے یہ والد ہیں شمر بن ذی الجوشن کے جس کا واقعہ حضرت حسین ابن علی رضی الہ عنہما کے ساتھ مشہور ہے۔ انھوںنے کوفہ کی سکونت اختیار کر لی تھی ان کا باقی حال ذی الجوش کے بیان میں انشاء اللہ آئے گا ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)