ابن فاتک۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں ابن فائد اور بعض لوگ کہتے ہیں ابن فاکہ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کو شک کے ساتھ لکھا ہے اور کہا ہے کہ محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ رسول خدا ﷺ کے اصحاب میں جو لوگ انصار سے پھر قبیلہ بنی اوس ے پھر بنی عمرو بن عوف سے خیبر میں شہید ہوئے ان میں اوس ابن فائد بھی تھے۔ انھوں نے اپنے اساتذہ سے روایت کی ہے کہ اوس بن فاتک جو نبی ﷺ کے اصحاب میں تھے خیبرکے دن شہید ہوئے۔ابو موسی نے ایسا ہی کہا ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ اوس بن فاکہ انصری جو قبیلہ اوس میں سے تھے خیبرکے دن شہید ہوئے پس یہ دونوں ان کے باپ کے نام میں مختلف ہیں بعض لوگ فاکہ کہتے ہیں بعض لوگ فاتک اور بعض لوگ فائد واللہ اعلم۔ انکا تذکرہ ابو موسی اور ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)