ابن صمعیح حضرمی۔ اہل کوفہ میں ہیں۔ انھوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا تھا۔ صحابہ سے رویت کرتے ہیں سن۷۳ھ میں ان کی وفات ہوئی۔ ہمیں ابراہیم بن محدم بن مہران فقیہ اور اسماعیل بن عبیدہ اور ابوجعفر عبید اللہ بن احٌد نے خبر دی یہ لوگ کہتے تھے ہمیں ابو الفتح عبدالملک بن ابی القاسم نے اپنی سند سے محمد بن عیسی بن سورۃ (ترمذی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے ہناد نے بیانکیا وہ کہتے تھے ہمیں ابو معویہ نے اعمش سے انھوںنے اسماعیل بن رجاء سے انھوں نے اوس بن صمعج سے نقل کر کے خبر دی کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ کسی شخص کے گھر میں جاکر کوئی امم نہ بنے نہ اس کی عزت کی جگہ پر بغیر اس کی اجازت کے بیٹھے یہ حدیث حسن ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)