ابن خذام یہ ان چھ دمیوں یں سے ہیں جو غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے پھر انھوںنے (اس کی سزا میں) اپنے آپ کو رسول خدا ﷺ کی مسجد میں ایک ستون سے باندھ دیا پس ان کے اور نیز ان کے اور ساتھیوں کے حق میں یہ آیت نزل ہوئی واخرون اعترفوا بذنوبہم خلطوا عملا صالحا و اخر سیئا (٭ترجمہ۔ کچھ اور لوگ ہیں جنھوں نے اپنے قصور کا اقرار کر لیا ہے انھوںنے نیک کاموں کے ساتھ برے کام کو مخلوط کر دیا ہے) ان چھ آدمیوں کے نام یہ ہیں اوس بن خزام، ابولبابہ، ثعلبہ بن ودیعہ، کعب بن مالک، مرارہ بن ربیع، بلال بن امیہ۔ بعض لوگوںکا بیان ہے کہ صرف ابو لبابہ نے اپنے آپ کو بنی قریضہ کی وجہ سے ستون سے باندھا تھا جس کا ذکر ابو لبابہ کے نام اور کنیت میں انشاء للہ کیا جائے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)