ابن سعد کنیت ان کی ابو زید۔ ان کا تذکرہ عبدان مروزی نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ جب نبی ﷺ کی وفات ہوئی اس وقت یہ اٹھاون برس کے تھے۔ یحیی بن بکیر نے اپنے والد سے انوں نے پانے مسائخ سے روایت کی ہے کہ اوس بن سعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے شام کے حاکم تے قبیلہ بنی امیہ بن زید میں سے تھے ان کی کنیت ابو زید تھی سن۱۰ھ میں بعمر ۶۴ سال ان کی وفات ہوئی ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)