ابن شرجیل۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام شرجیل بن اوس ہے قبیلہ بنی مجمع کے ایک شخص ہیں۔ ان کا شمار اہل شام یں ہے۔ انسے نمران یعنی ابو الحسن رجی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا ﷺ کو فرمتے ہوئے سنا کہ جو شخص کسی ظالم کے ساتھ جائے گا تاکہ اس کی مدد کرے اور وہ یہ جانتا وگا کہ یہ ظالم ہے تو وہ اسلام (٭مقصود یہ ہے کہ یہ کام اسلام کے خلاف ہے یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ شخص درحقیقت کافر ہوگیا) سے نکل گیا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)