ابن محجن۔ کنیت ان کی ابو تمیم اسلمی۔ یہ اسلام لائے ہیں بعد اس کے کہ رسول خدا ﷺ ہجرت کر کے مدینہ تشیرف لاچکے ابن شاہین نے ایسا ہی ذکر کیا ہے مگر دراصل وہ اوس بن حجربین ج یسا کہ لوگوںنے اپنی کتابوں میں ذکر کیا ہے اور ابن شاہین نے بھی دوبارہ ان کا تذکرہ صحیح کرکے لکھا ہے۔ یہ بحث اوس بن عبداللہ بن حجر کے تذکرہ میں گذر چکی ہے۔ ابو موسی نے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)