بن جذیمہ بن سبرہ بن خدیج بن مالک بن عمروبن ذہل بن عمروبن ثعلبہ بن رفاعہ بن نصر بن مالک بن غطفان بن قیس بن جہنیہ جہنی ۔فلسطین میں رہتےتھے۔بخاری نے ان کو صحابہ میں ذکر کیاہے۔عروہ بن ولید نے عوسجہ بن حرملہ جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا عوسجہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیاآپ مروہ میں فروکش تھےاورمروہ کے نیچے مشرقی جانب ٹھہرے ہوئے تھےاوردوپہرکواس مقام پر آجاتےتھے جہاں اب مسجد بنی ہوئی ہےان دونوں مقاموں میں آپ کا دورہ رہتاتھاجب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کودیکھااورآپ کو تعجب معلوم ہوا کہ عرب کااورکوئی قبیلہ یہاں نہیں ہے توآپ نے فرمایاکہ اے عوسجہ مجھ سے مانگومیں تمھیں دوں گا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)