ابن عمرو یحلی۔ انھوںنے نبی ﷺ کا زمانہ پایا ہے مگر آپ کو دیکھا نہیں۔ ہمیں ابو یاسر نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد سے نقل کر کے خبر دی
کہ وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عبدالرحمن بن مہدی نے معاویہ بن صالح سے انھوں نے سلیم بن عامر سے انھوں نے اوسط بجلی سے روایتک ر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے میں مدینہ میں نبی ﷺ کی وفات کے ایک سال بعد گیا تھا میں نے دیکھا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ خطبہ پڑھ رہے تھے انھون نے خطبہ میں بیان کیا کہ رسول خدا ﷺ پہلے سال ہمارے درمیان میں کھڑے ہوئے الی آخر الحدیث۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)