ان کی کنیت ابوتمیم تھی۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہےاوربعض لوگ ان کو عویم کہتے ہیں۔ان کا تذکرہ اوپر ہوچکاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےشکارکی بابت پوچھاتھا۔ان کی حدیث عمروبن تمیم بن عویمرنے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابوعمرنے کہاہے کہ یہ عویمرہذلی ہیں ان کی صرف ایک حدیث ان دوعورتوں کی بابت ہے جن میں سے ایک نے دوسری کوقتل کردیاتھااورمقتولہ کے شکم میں بچہ بھی مرگیاتھا اور ابوعمرنے ان سے شکارکے متعلق حدیث نہیں روایت کی اس روایت کو ابن مندہ اورابونعیم نے ذکر کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)