انصاری ۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ قبیلۂ مازن سے ہیں۔ہمیں ابوحرم یعنی مکی بن ریان بن شبہ نحوی نے اپنی سند کے ساتھ یحییٰ بن یحییٰ سے انھوں نے امام مالک سے انھوں نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے عبادبن تمیم سے روایت کی ہے کہ عویمر بن اشقرنے عید اضحیٰ کے دن نماز سے پہلے قربانی کرلی تھی اورانھوں نے اس کاتذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاتوآپ نے ان کو دوسری قربانی کا حکم دیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)