بن عبد۔کنیت ان کی ابو عوف مزنی اور بع لوگ کہتے ہیں ابو الفرات کوفی۔ ان سے صرف ابو المنہال عبدالرحمن بن مطعم نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ہمیں اسماعیل اور ابراہیم اور ابو جعفر نے اپنی اسناد سے محمد بن عیسی (ترمذی) تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے قیتیہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں دائود بن عبدالرحمن عطاء نے عمرو بن دینار سے انھوں نے ابو المنہال سے انھوں نے ایاس بن عبد مزنی سے روایت کر کے خبر دی کہ نبی ﷺ نے پانی کے فروخت کرنے سے منع فرمایا۔ علی بن مدینی نے کہا ہے کہ میں نے سفیان سے پوچھا کہ کیا ایاس بن عبد مزنی جن
سے ابو المنہال نے روایت کی کوئی مشہور شخص ہیں انھوں نے کہا ہاں میں نے عبداللہ بن معقل بن مقرن سے ان کی بابت پوچھا تھا تو انھوں نے کہا کہ وہ میرے نانا تھے۔ ابو عمر نے کہا ہے ہ یہ حجای ہیں ان سے ابو المنہال عبدالرحمن بن مطعم نے روایت کی ہے اور ابو المنہال نے یہی روایت ابن عباس اور براء سے بھی کی ہے اور کہا ہے ہ وہ ابو المنہال جن کا نام سیار بن سلامہ سے ان کی کوئی روایت کسی صحابی سے مجے معلوم نہیں صرف ابو بردہ اسلمی سے وہ روایت کرتے ہیں اور زیادہ تر رایتیں ان کی ابو العالیہ ریامی سے ہیں۔ تینوں نے ان کا تذکرہ اسی طرح لکھاہے یعنی ایاس ابن عبد۔ عبد کو اللہ تعالی کے کسی نام کی طرف مضاف نہیں کیا اور ترمذی نے عبداللہ لکھا ہے اور سب نے ان ے پانی کے فروخت کرنے کی ممانعت روایت کی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)