ابن عبداللہ۔ کنیت ان کی ابو عبدالرحمن فہری۔ ان سے عبداللہ بن یسار یعنی ابو ہمام نے روایت کی ہے۔ ہمیں خطیب ابو الفضل عبداللہ بن احمد بن عبد القاہر نے اپنی سند سے ابودائود طیالسی تک خبردی وہ حماد بن سلمہ سے وہ یعلی بن عطا سے وہ عبداللہ بن یسار یعنی ابوہمام سے وہ ابو عبدالرحمن فہری سے راوی ہیں کہ انھوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ گرمی کے زمانہ میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ تھے ایک درخت کے سایہ کے نیچے فروکش ہوئے پھر جب آفتاب ڈھل گیا تو میں رسول خدا ﷺ کے پاس آپے کے خیمہ میں گیا میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ کوچ کا وقت آگیا اور انھوںنے پوری حدیث ذکر کی ابراہیم بن منذر خزامی کہتے ہیں کہ ان کا نام ایاس بن عبداللہ ہے۔ حنین ین شریک ہوئے تھے ان کا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے مگر ابو عمر نے ایاس بن عبداللہ لکھا ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)