ثقفی۔کنیت ان کی ابوعبیداللہ تھی۔ان کی حدیث عبداللہ بن عبدالرحمن طائفی نے عبداللہ بن عیاض سے انھوں نےاپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھاایک شخص قبیلۂ فہرکاآپ کے پاس کچھ شہد لایااورکہا یہ میں ہدیتہً لایاہوں پس اس کونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول کرلیاپھراس شخص نے کہا کہ میرے بھائی کی حفاظت کردیجیے چنانچہ آپ نے اس کی حفاظت کردی اوراس کو ایک تحریرلکھ دی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)