بن ابی عمادبن ناجیہ بن عقال بن محمد بن سفیان بن مجاشع بن دارم تمیمی مجاشعی۔خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے۔اورابوعبیدہ نےکہاہے کہ یہ عیاض بن حماد بن عرفجہ بن ناجیہ ہیں بصرہ میں رہتےتھے۔ان سے مطرف نے اوریزید نے روایت کی ہے۔ہمیں عبداللہ بن شخیر نے اورحسن نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں خطیب عبداللہ بن احمد طوسی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے عمران قفان نے اورہمام نے قتادہ سے روایت کر کےبیان کیانیزعمران نے بواسطہ مطرف بن عبداللہ کے قتادہ سے نقل کیاوہ یزید بن عبداللہ سے وہ عیاض سے روایت کرتےہیں کہ انھوں نے کہامیں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ میری قوم کا ایک شخص مجھے گالی دیاکرتاہے حالانکہ وہ مجھ سےدرجہ میں کم ہے حضرت نے فرمایا گالی دینے والے دونوں شیطان ہیں جھوٹ خرافات بکتے ہیں ان دونوں کے خطاچھیڑ کرنے والے کےذمہ ہے جب تک مظلوم زیادتی نہ کرے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابن مندہ نے کہاہے کہ یہ عیاض حماد بن مخمر کے بیٹے ہیں یہ غلط ہے یہ لفظ اصل میں محمد ہے یہ عیاض اوراقرع بن حابس عقال بن محمد ابن سفیان میں جاکرمل جاتےہیں یہ نسب مشہورہے ابن مندہ سے کئی نام درمیان میں چھوٹ گئے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)