۔ابوبکراسماعیلی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔حریث بن معلی کندی نےابن عیاش سے انھوں نے عیاض بن جمہورسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا آپ سے ایک شخص نے پوچھاکہ اگرکوئی شخص تلوارلیے ہوئے میرے پاس آئے اوروہ میری جان اورمال کا قصدکرے تومیں کیاکروں آپ نے فرمایاتم اس کو خدا کا واسطہ دلاؤ اوراس کے عذاب سے ڈراؤ اگراس پربھی وہ نہ مانے تواس کا خون تمھارے لیے حلال ہے اب تم کوتاہی نہ کرو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)