x۔ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔طبرانی نےاپنے معجم میں ان کاذکرلکھاہے ہمیں ابوموسیٰ نے اجازتہً خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوغالب نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالقاسم طبرانی اورابواحمد جرجانی نے خبردی وہ دونوں کہتےتھے ہم سے ابن خلیفہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوالولید طیالسی نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے شعبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھے عاصم بن کلیب نے خبردی وہ کہتےتھےمیں نے عیاض بن مرثد یا مرثد بن عیاض کو ایک شخص سے بیان کرتے ہوئے سناکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاتھاکہ کون ساکام ایساہے جومجھے جنت میں داخل کردے حضرت نے پوچھاکہ تمھارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے میں نے کہانہیں اس کو آپ نےتین بارپوچھاپھرفرمایاکہ لوگوں کوپانی پلاؤجب لوگ نہ ہوں توان کے گھروں میں پانی پہنچادو اور جب ہوں توان کاکام کردیاکرواس حدیث کو حوضی نے شعبہ سے انھوں نے عاصم سےانھوں نے عیاض بن مرثدبن عیاض سے انھوں نے اپنے قبیلہ کے ایک شخص سے روایت کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)