ابن سہل جہنی۔ انکا شمار مدینہ کے انصار میں ہے۔ ابن مندہ نے اپنی سند سے سعید بن سلمہ بن ابی حسام سے انھوں نے موسی ابن جبیر سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے اس شخص سے سنا جس نے مجھے ایاس بن سہل جہنی سے رویت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے (ایک مرتبہ) معاذ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ کون ایمان افضل ہے حضرت نے فرمایا یہ کہ اللہ کے لئے محبت کرے اور اللہ کے لئے بغض رکھے اور اپنی زبان کو اللہ ہیکے ذکر میں رکھے ابو نعیم نے کہا ہے کہ ابن مندہ نے ان کو یعنی ایاس بن سہل کو صحابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ جہاں تک میں خیال کرتا ہوں وہ تابعین میں ہیں اور معاذ سے ان کا روایت کرنا ان کے تابعی ہونے پر دلالت کرتاہے اور ابن مندہ اور ابو نعیم دونوں نے اس حدیث کو ابو حازم سے انھوں نے ایاس بن سہلانصاری ساعدی ے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)