۔ان سے مکحول نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سب سے بہترلوگ وہ ہیں جو لوگوں کے سامنے توہنسیں مگرتنہائی میں عذاب الٰہی کے خوف سے روئیں صبح شام اللہ کی یادپاک گھروں یعنی مسجدوں میں کریں اللہ کوامیدوخوف کے ساتھ پکاریں ان کی مشقت دوسروں پربہت کم اوراپنی ذات پر زیادہ ہوزمین پر نرمی سے چلیں نہ کبرو نخوت کے ساتھ بہت وقار کےساتھ چلیں اوراعمال حسنہ سے تقرب چاہیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)