۔اوربعض لوگ ان کو عیاذ بن عبدعمروکہتےہیں ازدی ہیں۔ان کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مہرنبوت کے بیان میں مروی ہے کہ وہ اس شکل کی تھی جیسے بکراکاکھر۔ان کی حدیث ابوعاصم نبیل نے بشربن صحار بن معارک بن بشربن عیاذ بن عبدعمروسے مروی ہے انھوں نے معارک بن بشرسے انھوں نے عیاذ بن عمروسے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے تھےیہ فتح مکہ سے پہلے اسلام لائے تھےاورحضرت نے ان کے لیے دعافرمائی تھی کہتےتھے کہ میں نے مہرنبوت کی زیارت کی تھی حضرت نے ان کو ایک اونٹنی سواری کے لیے دی تھی انھوں نے بصرہ کی سکونت اختیاکی تھی اورحضرت عثمان کی شہادت تک زندہ تھے۔ان کاتذکرہ تینوں نے یہیں لکھاہے مگرابن مندہ اورابونعیم نے ردیف باء موحدہ میں ان کا نام عباد لکھاہے۔ہم ان کا تذکرہ وہاں بھی کرچکے ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)