اشعری۔کوفہ میں رہتےتھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اورابوعبیدہ سے اور خالد بن ولید سے اوریزیدبن ابی سفیان سے اورشرحبیل ابن حسنہ سے روایت کی ہے ان سے شعبی نےاور سماک بن حرب نے اورحصین ابن عبدالرحمن سلمی نے روایت کی ہے۔شریک نے مغیرہ سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے عیاض اشعری سے روایت کی ہے کہ وہ مقام انبارمیں عید کے دن تھے توانھوں نے کہا میں ان لوگوں کودیکھتاہوں کہ دف نہیں بجاتے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بجتاتھا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)