میںکہتا ہوں یہی صحیح ہے جو ابو موسی نے بیان کیا یہ ایاس وہی ہیں جو بصرہ کے قاضی تھے ان کی ذکاوت کی بہت تعریف تھی سن۱۲۱ھ میں وفات پائی واللہ اعلم۔
ابن ودقہ انصاری۔ بنی سالم بن عوف بن خزرج ے ہیں۔ موسی بن عقبہ نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے نام میں جو جنگ یمامہ ین شہید ہوئے قبیلہ بنی سالمس ے ایاس بن ودقہ کا نام بھی روایت کیا ہے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو نعیم اور ابوموسی نے لکھاہے اور ابو موسی نے کہا ہے کہ میں نے ایک نسخہ میں جو ابو نعیم سے منقول تھا ودقہ کوفے کے ساھ لکھا ہوا دیکھا ابو موسی نیکہا ہے مگر صحیح قاف ہے۔
میں کہتا ہوں میرے نزدیک صحیح فے ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)