بن ابی شداد بن ربیعہ بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر۔قریشی فہری۔کنیت ان کی ابوسعید تھی مہاجرین حبش سے ہیں۔بدرمیں شریک تھے۔اس کو ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے نقل کیاہے۔ہمیں ابوجعفر بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ ابن بکیر سےانھوں نے ابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی کہ شرکائے بدرمیں بنی حارث بن فہر سے عیاض بن زہیربن ابی شداد تھے۔موسیٰ بن عقبہ نے اورواقدی نےبھی ایساہی بیان کیاہے۔ان کی وفات شام میں ۳۰ھ ہجری میں ہوئی۔یہ عیاض بن غنم بن زبیرفہری کے چچاہیں جن کاذکرآگے آئے گااورخلیفہ خیاط نے بھی ان عیاض بن زبیر کاذکرکیاہے اوران کانسب بھی ایساہی بیان کیاہے جیساہم نے بیان کیاہے اورکہا ہے کہ بعض لوگ ان کو عیاض بن غنم بھی کہتےہیں فتوح شام میں ان کا ذکرمشہورہے۔زبیر نے عیاض بن زبیرفہری کاتذکرہ نہیں کیا نہ ان کے چچانے ان کا تذکرہ کیاہے اوراورلوگوں نے ذکرکیا ہے واقدی نے ان کاذکراس طرح کیاہے عیاض بن غنم بھتیجے عیاض بن زبیر کے اورابوموسیٰ نے کہا ہے کہ عیاض بن زہیریاابن ابی زبیرفہری۔بدرمیں شریک تھے سعید قریشی نے ان کا ذکرکیاہے مگر ان کی کوئی حدیث نہیں لکھی۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے اسی طرح لکھاہےجیساہم نے پہلے بیان کیاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا تذکرہ نہیں لکھااورابوعمران کو دو شخص سمجھتے ہیں ایک تو یہی اورایک عیاض بن غنم جن کا ذکرآگے آئے گامحمدبن سعدکاتب نے بھی ابوعمرکی موافقت کی ہے چنانچہ انھوں نے طبقہ اولی میں لکھاہے کہ بنی حارث بن فہر سے عیاض بن زہیربن ابی شداد بن ربیعہ بن ہلال تھے انھوں نےحبش کی طرف دوسری مرتبہ ہجرت کی تھی جیساکہ محمد بن اسحاق اور محمد بن عمرنے بیان کیاہے اورلوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ عیاض بن زہیر بدراوراحد اورخندق اور تمام مشاہد میں شریک تھے اورمدینہ میں انھوں نے ۳۰ھ ہجری میں وفات پائی ان کی کوئی اولادنہ تھی اورپھرطبقہ ثالثہ میں لکھاہے کہ عیاض بن غنم بن زہیربن ابی شداد بن ربیعہ بن ہلا ل حدیبیہ سے پہلے اسلام لائے تھےاورحدیبیہ میں شریک تھے اورشام میں ۳۰ھ ہجری میں بعمر ساٹھ سال وفات پائی۔ابن سعد نے ان دونوں کاذکرطبقات کبریٰ اورصغریٰ میں اسی طرح کیاہے اوران دونوں کے درمیان میں فرق بیان کیاہے پھراسی طبقات کبریٰ میں ایک دوسرے مقام پر ان دونوں کو ایک کردیاہے ہم انشاءاللہ تعالی عیاض بن غنم کے نام میں ذکرکریں گےباقی رہے ابن اسحاق تو ان سے یونس بن بکیراوربکائی اورسلمہ نے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کیاہے کہ بنی حارث بن فہرسےعیاض بن زہیربن ابی شداد تھے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)