ابن یعلی کنیت ان کی ابو ثابت ثقفی۔ علاء بن ہلال نے عبید اللہ بن عمرو سے انھوں نے زید بن ابی انیسہ سے انھوںنے اسماعیل ابن ابی خالد سے انوں نے شعبی سے انھوں نے ایمن بن یعلی یعنی ابو ثابت سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپنے فرمایا جو شخص ایک بالشت بھر زمیں چرائے یا دبا لے وہ قیامتکے دن اس زمیں کو نیچے کے طبقہ تک اپنی گردن پر لاد کے آئے گا۔ عبید اللہ کہتے ہیں میں نے اس حدیث کو اسمعیل سے سنا ہے۔ اس حدیث کو عمرو بن زرارہ نے اور علی بن معبد نے اور چند لوگوں نے عبید اللہ بن عمرو سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے ایمن سے انھوں نے یعلی بن مرہ ثقفی سے روایت کیا ہے اور یہی حدیث بیان کی ہے۔
میں کہتا ہوں اس حدیث میں اعتراض ہے کیوں کہ یہ ایمن صحابی نہیں ہیں یہ تابعی ہیں کوفہ کے رہنے والے ان سے ابو یعفور نے اور انھیں کے جیسے اور لوگوں نے روایت کی ہے۔ ابن ابی حاتم نے اور حاکم یعنی ابو احمد نے کہا ہے ہ اس حدیث کو ابو یعفور نے ابو ثابت سے انھوں نے یعلی بن مرہ سے روایت کیا ہے اور انھوں نے ثابت کو بابن کہہ دیا ہے اس قسم کی غلطیاں اکثر ہو جاتی ہیں ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)