ابن بشیر انصاری۔ عبدان اور شاہیں نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھا ہے۔ محمد بن یحیی بن حبان نے یوب بن بشیر انصاری سے رویت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا ﷺ سے عرض کیا کہ میں نے اپنی نماز کا تیسرا حصہ آپ کے لئے دعا کرنے اور آپ پر درود ڑھنے کے لئے خاص کر دیا ہے حضرت نے فرمایا ایسا کرنے میں کچھ حرج نہیں پھر وہ تھوڑی دیر چپ رہے بعد اس کے کہا کہ یارول اللہ بلکہ میں نے اپنی نماز کا نصف حصہ آپ کے لئے دعا کرنے اور آپ پر درود پرھنے کے لئے آخاص کر دیا ہے آپنے فرمایا ایسا کرنے میں کچھ حرج نہیں پھر وہ تھوڑی دیر چپ رہے بعد اس کے رسول خدا ﷺ سے عرض کیا کہ میں نے یہ ارادہ کیا ہے ہ اپنی کل نماز آپ ہی کے درود ڑھنے اور دعا کرنے میں صرف کر دوں آپ نے فرمایا اب اللہ تعالی تمام ان کاموں سے تمہاری کفایت کرے گا جو دنیا و آخرت میں تمہیں مصیبت میں ڈالیں۔ اور یحیی بن حمزہ اور فرج بن فضالہ نے محمد بن ولید زبیدی سے انھوں نے زہری سے انھوں نے ایوب ابن بشیر انصاری سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا کہ رسول کدا ﷺ نے فرمایا سب ے پہلے افضل وہ صدقہ ہے جو کسی ایسے عزیز کو دیا جائے جو اس صدقہ دینے والے س یپہلوتہی کرتا ہو۔ ابو موسی کہتے ہیں کہ ابن ابی حاتم نے کہا ہے ہ ایوب بن بشیر انصاری کی کنیت ابو سلیمان معاوی ہے عباد بن عبداللہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں۔ ان سے زہری نے رویت کی اس صورت میں یہ ایوب صحابی نہ ہوں گے مگر ان پہلے ایوب کا حابی ہونا ظاہر ہے لیکن اس حدیف کی نسبت بھی مروی ہے ہ ان کے سوا اور کسی نے نبی ﷺ سے ایسا کہا تھا۔
میں کہتا ہوں کہ اس حدیچ کو ابی ابن کعب نے اور ابوہریرہ نے بھی روایت کیا ہے۔ اور اس حدیث کو محمد بن یحیی بن حبان نے اپنے والد سے روایت کیا ہے ہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا الخ۔ ہمیں ابو الفرج یحیی بن محمود بن سعید نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو عدنان محمد بن
ابی بکر بن احمد بن مطہر غثوانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو سعید محمود بن عبداللہ بن احمد ابن زکریا نے نیز ابو الفرج کہتے تھے کہ ہمیں ہمارے دادا کے چچا ابو الفضل جعفر بن عبدالواحد بن محمد بن محمود ثقفی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو طاہر بن عبدالرحیم نے خبر دی وہ دونوں کہتے تھے ہمیں ابوبکر محمد بن عبداللہ بن احمد بن شاذن اعرج نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر عبداللہ بن محمد بن محمد بن فورک عتاب نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن عمرو بن ابی عاصم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں وکیع بن سفیان سے انھو ںنے عبداللہ بن محمد بن عقیل سے انو ںنے طفیل بن ابی بن کعب سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے ایک شخص نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ بتایئے اگر میں اپنی پوری نماز آپ پر درود پڑھنے کے لئے مخصوص کروں (تو کیا ثواب ملے گا) آپ نے فرمایا س وقت اللہ تیرے تمام دنیاوی اور اخروی مشکلات کی کارسازی کرے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)