بعض لوگ کہتے ہیں (ان کا نام) یزداد بن عیسی ہے۔ امام بخاری کہتے ہیں یہ اپنی روایت میں صحابی کو درمیان سے چھوڑ دیتے ہیں یہ خد صحابی نہیں ہیں بخاریکے سوا اور لوگوںنے بیان کیا ہے کہ یہ صحابی ہیں۔ زکریا بن اسحاق نے عیسی بن ازدازذ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ بعد پیشاب کرچکنے کے اپنے جسم خاص (٭مقصود اس سے یہ ہوتا تھا کہ پیشاب کا کوئی قطرہ جسم خاص میں باقی نہ رہ جائے یہ حدیث صحت کو نہیں پہنچی واللہ اعلم) کو تین مرتبہ مل دیتے تھے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر ۱)