ابن منقر۔ بصرہ کے اعراب میں سے ہیں ان کی حدیث یہ ہے کہ انھوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کو دیکھا ہے اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی ہے میں نے آپ کو سنا آپ الحمد للہ رب العالمیں سے نماز شروع کرتے تھے اور (نماز ختم ہو جانے پر) دونوں طرف سلام پھیرتے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے
(اسدالغابۃ جلد نمبر ۱)