کنیت ان کی ابو عبداللہ۔ نبی ﷺ کے غلام تھے۔ ہمیں محمد بن ابی بکر بن ابی عیسی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن فضل بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے میں نے اسے جعفر بن عبدالواجد کے سامنے پڑھا یہ دونوں کہتے تھے ہمیں ابو طاہر بن عبدالرحیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبدالہ بن محمد یعنی حافظ ابو الشیخ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں بن اعین نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اسحاق بن اسرائیل نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن جابر نے عبداللہ بن بدر سے انھوں نے اپنے والد سے جو رسول خدا ھ کے غلام تھے نقل کر کے خبر دی کہ وہ ہتے تھے رسول خدا ﷺ نے وصیت س یپہلے قرض کے ادا کنے کا حکم دیا ہے اور یہ فرمایا ہے کہ حقیقی بھائی وارث ہوتے ہیں نہ علاتی۔ اس حدیث کو اسحاق بن
طباع نے روایت کیا ہے اور نیز س کو ابن جرح نے محمد بن جابر سے انھوں نے عبداللہ بن بدر سے انھوں نے ابن عمر سے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)