ابن عبداللہ خطمی۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بربر ہے یہ دادا ہیں ملیح بن عبداللہ بن بدر کے۔ ملیح نے اپنے والد سے انوں نے ان کے دادا سے رویت کی ہے ہ یہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا پانچ باتیں پیغمربوںکی سنت ہیں۔ حیا، بردباری، پچھنے لگانا، مسواک کرنا، عطر لگانا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے مگر ابن مندہ نے ان کو سعدی لکھاہے اور ابو نعیم نے ان کو خطمی لکھا ہے اور ابن مندہکو وہم ہوگیا ہے انھوں نے ملیح بن عبداللہ کو سعدی لکھاہوا دیکھا اور انھوں نے سمجھا کہ یہ بدر کے پوتے ہیں لہذا انھوں ن بدر کو سعدی لکھ دیا مگر حق وہی ہے جو ابو نعیم نے لکھا ہے ان دونوں کو ابو نصر بن ماکولا نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)