ابن عمرو انصاری خطمی۔ ان کا صحابی ہونا ثابت ہے۔حلبس بن عمرو نے اپنی ماں فارعہ سے انھوں نے اپنے دادا بدیل بن عمرو خطمی سے وایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ میں نے ایک منتر سانپ کے کاٹنے کا رسول خدا ﷺ کو سنایا تو آپ نے مجھے اس کی اجازت دے دی اور اس میں برکت کی دعا فرمائی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابن مندہ نے کہا ہے ہ یہ حدیث غریب ہے سوا اس سند کے اور کسی سند سے مشہور نہیں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)