بعض لوگ ان کو بہزی کہتے ہیں۔ یمان بن عدینے تبت سے انھوں نے یحیی بن سعید سے انھوں نے سعید بن مسیب سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ دانتوںکے عرض میں مسواک (٭دانتوںکے طول میں مسواک ملنے سے مسوڑھوں کے مضرت کا اندیشہ ہوتاہے) ملتے تھے اور اپنی چوس کر پیتے تھے اور درمیان میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہی زیادہ خوش گوار و پسندیدہ اور باعث صحت ہے۔ اس حدیث کو عباد بن یوسف نے تبیت سے اور انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی اہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)