کنیت ان کی ابو مالک۔ عبدان نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے جعفر بن عبدالوااحد نے محمد بن یحیی توزی سے انھوںنے انے والد مسلم بن عبدالرحمن سے انھوںنے یوسف بن مالک بن بہزاد سے انھوں نے انے دادا بہزاد سے رویت کیا ہے کہ انھوں نے کہا (ایک مرتبہ) رسول خدا ﷺ نے ہمارے سامنے خطبہ پڑھا کہ ابوب کر بارے میں میرے حقوق کی حفاظت کر دو کیوں کہ جب سے وہ میرے ساتھ ہوئے کبھی انھوںنے مجھے رنج نہیں دیا عبدان نے کہا ہے کہ یہ حدیث صرف انھیں لوگوںسے معلوم ہوئی جن سے ہم نے روایتیں لکھی ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)