ابن جبلہ کلبی۔ ان کا نام عبد عمرو بن جبلہ بن وائل بن قیس بن بکر بن عمر تھا عامر کا مشہور نام جلاح بن عوف ابن بکر بن عوف ابن عذرہ بن زید لات بن۔ فیدہ بن ثور بن کلب بن وبرہ تھا نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے اور آپ نے ان کا نام بدل دیا ہے۔ ان سے مروی ہے کہ ان کے پاس ایک بت تھا جس کا نام عشر تھا یہ لوگ اس کی بہت تعظیم کیا کرتے تھے راوی کہتا ہے کہ ایک روز م ان کے پا گئے تو ہم نے ایک آؤاز سنی کہ کوئی شخص عبد عمرو سے کہہ رہا ہے کہ اے بکر بن جبل کیا تم لوگ محمد کو جانتے ہو بعد اس کے بکر کے اسلام کا اس نے وپرا ذکر کیا۔ انھیں کی اولاد میں ابرش ہیں۔ جس کا نام سعید بن ولید بن عبد عمرو بن جبا ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)