ابن عبداللہ بن ربیع۔ انصاری۔ ان کیر وایت نبی ﷺ سے ہے کہ آپ نے فرمایا اپنے بچوں کو تیراکی اور تیر اندازی سکھائو اور مسلمان عورت کا شقل اپنے گھر میں کاتنا کیا عمدہ ہے اور جب تیرے ماں باپ (دونوں ایک ہی وقت میں) تجھے بلائیں تو ماں کو جواب (٭ایسی حالت میں جب کہ ماں باپ کے حکم میں تعارض ہو علما نے لکھا ہے کہ اگر وہ حکم از قبیل خدمت ہے تو ماں کے حکم کو ترجیح ورنہ باپ کے حکم کو) دے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)